بلاول بھٹو نے ملکی سیاسی صورت حال اور پانامہ لیکس پر دبئی میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا

پیر 14 نومبر 2016 22:51

بلاول بھٹو نے ملکی سیاسی صورت حال اور پانامہ لیکس پر دبئی میں ہونے والا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کوپیش کردہ چارمطالبات پرعملدرآمد کا جائزہ لینے اورموجودہ ملکی سیاسی صورتحال اورپانامہ لیکس پرمنگل پندرہ نومبر کودبئی میں اجلاس طلب کیا تھا اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں کومشاورت کیلئے دبئی طلب کیا جاچکا تھا تاہم لاہورمیں پیپلزپارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل سینیٹرجہانگیربدرکے انتقال کے بعد ان کے سوگ میں بلاول بھٹو نے منگل کودبئی میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہا وس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔