سی پی او ملتان کا ایس ایس پی کے ہمراہ کھلی کچہری کاانعقاد
تازہ ترین : 1

سی پی او ملتان کا ایس ایس پی کے ہمراہ کھلی کچہری کاانعقاد

ملتان۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے تھانہ ممتاز آبادمیںعوام کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر ، ایس پی کینٹ سیف اللہ خان خٹک، ایس ڈی پی او /ڈی محمد ذوالفقار نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد مہر عمران سیال بھی موجود تھے۔

سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے عوام کے مسائل سنے اورانکے فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ سی پی او ملتان نے تھانہ ممتاز آبادکے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیان اور متعلقہ تفتیشی افسران کو فرداً فرداً بلا کر انکے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔سی پی او نے کہا کہ میں مہینہ میں ایک بار ہر تھانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کرونگا اور عوام کو فوری میرٹ پر انصاف مہیا کیا جائے گا۔

اس موقع پر سی پی او ملتان محمد احسن یونس نے کہا کہ ہر ڈویژن کا ایس پی اور سرکل ڈی ایس پی اپنے متعلقہ تھانہ جات میں ہفتہ میں ایک بار عوام کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے ۔ پولیس کا مقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔ ہمارا نصب العین عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا اور عوام دوست سسٹم کے تحت کام کرنا ہے ۔عوام سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں تاکہ عوام اپنے مسائل بتانے میں بالکل نہ ہچکچائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2016 - 22:50:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں