وزیر خزانہ نے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی منسوخی کی افواہوں کی سختی سے تردید کردی ..
تازہ ترین : 1

وزیر خزانہ نے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی منسوخی کی افواہوں کی سختی سے تردید کردی

زار روپے کے انعامی بانڈ کے ختم کئے جانے کی افواہیں بھی بے بنیاد ہیں، بعض عناصر ذاتی مفاد کیلئے ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں، کرنسی نوٹ اور پرائز بانڈ ختم کرنے کی ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے،سینیٹر اسحاق ڈار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی منسوخی کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 ہزار روپے کے انعامی بانڈ کے ختم کئے جانے کی افواہیں بھی بے بنیاد ہیں۔ پیر کو وزیر خزانہ نے 5 ہزار کے کرنسی نوٹ کی منسوخی کی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی۔ انہوں نے کہاکہ 40 ہزار روپے کے انعامی بانڈ کے ختم کئے جانے کی افواہیں بھی بے بنیاد ہیں۔ بعض عناصر ذاتی مفاد کیلئے ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ کرنسی نوٹ اور پرائز بانڈ ختم کرنے کی ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ …(رانا)

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2016 - 22:50:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں