ایشیائی بنک پاکستان کو چار منصوبوں کیلئے 75 کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دے گا
تازہ ترین : 1

ایشیائی بنک پاکستان کو چار منصوبوں کیلئے 75 کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دے گا

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء) ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو آئندہ ہفتے چار منصوبوں کیلئے آسان شرائط پر 75 کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دے گا۔ اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق ان منصوبوں میں پیہور ہائی لیول کینال توسیعی منصوبہ، صاف توانائی کیلئے سرمایہ کاری کے پروگرام نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ اور سندھ میں سرکاری و نجی شراکت کے تحت سرمایہ کاری منصوبہ شامل ہے۔ انہوں نے ملک میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر حکومت کو سراہا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2016 - 22:48:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں