بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری اپنے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہا ہے ‘ سردار ایاز صادق
جنرل راحیل شریف ملک کے سپہ سالار ہیں ، انکی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کو زیر بحث لاکر ان کی شخصیت کو متنازع نہیں بنانا چاہیے پانامہ لیکس کیس سپریم کو رٹ میں زیر سماعت ، عدالت میں چلنے والے کسی بھی کیس کو زیر بحث لا کر اس پر اثر انداز ہونے کی کو شش کرنی چاہیے
پیر 14 نومبر 2016 22:45
(جاری ہے)
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہا ہے ، جب سے برہان الدین وانی کی شہادت ہوئی ہے تب سے بھارت کی اس بربریت میں شدت آگئی ہے کیونکہ برہان الدین وانی کی شہادت نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاکر دی ہے ، بھارت وہاں انسانوں پر وہ گولیاں برسا رہا ہے جو کہ جانوروں پر بھی نہیں برسائی جا تیں ۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کاکیس سپریم کو رٹ میں زیر سماعت ہے ، میں اس مو ضوع پر بات کر کے عدالت کے کام میںمداخلت نہیںکرنا چاہتا اور نہ ہی عدالت میں چلنے والے کسی بھی کیس کو زیر بحث لا کر اس پر اثر انداز ہونے کی کو شش کر نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو چاہیے کہ اپنے سیاسی مخالفین سے عزت کے دائر ے میں رہ کر بات کریں اور اچھی سیاسی روایات کو فروغ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر نے جمہوریت کیلئے جتنی قربانیاں دی ہیں اتنی بہت ہی کم لوگوں نے دی ہیں ، اللہ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اس ملک کے سپہ سالار ہیں ، ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کو زیر بحث لاکر ان کی شخصیت کو متنازع نہیں بنانا چاہیے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.