گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی 15رکنی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین روانہ
تازہ ترین : 1

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی 15رکنی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین روانہ

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی گذشتہ رات سرکاری دورے پر 15رکنی وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ گورنر بلوچستان کے بیرون ملک دورے کے دوران اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی 14تا 23نومبر 2016ء قائم مقام گورنر بلوچستان کے فرائض انجام دیں گی۔ واضح رہے کہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی خاتون بحیثیت قائم مقام گورنر کے عہدے پر فرائض انجام دیں گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2016 - 22:44:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں