کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کی زبوں حالی طلباء کے مستقبل کو تاریکیوں کی جانب لے جانے کی مذموم کوشش ہے ، تعلیمی ادارے تعلیمی سرگرمیوں اور طلباء کے بہترین شخصیت سازی اور روشن مستقبل کی ضامن ہے

ترجمان ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا جاری بیان

پیر 14 نومبر 2016 22:38

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کی زبوں حالی طلباء کے مستقبل کو تاریکیوں کی جانب لے جانے کی مذموم کوشش ہے ، تعلیمی ادارے تعلیمی سرگرمیوں اور طلباء کے بہترین شخصیت سازی اور روشن مستقبل کی ضامن ہے لیکن ان ادروں پر عدم توجہی اور ان میں موجود مسائل کو سنجیدگی سے نہ لینے کے بھیانک نتائج آنے کا خدشہ ہے ، کوئٹہ کے اکثر سکولوں میں مکمل طور پر تعلیمی مواقع سرے سے موجود نہیں ، طلباء کو صرف تیوری پڑھا کر جان چڑھایا جاتا ہے ، مضامین کے پریکٹیکل نہ ہونے سے طلباء ان مضامین کو بہ آسانی سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں ، اور یہی سلسلہ سال کے آخر تک جاری رہتا ہے ، اکثر سکولوں میں لیبارٹری میں سائنسی آلات نہیں ہے اور موجود آلات بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہے ان مسائل کے باوجود جبکہ ہر سال ا طلباء کو پریکٹیکل کے بغیر امتحانات میں حصہ دار کیا جاتا ہے ، جہاں انہیں شدید مشکلات درپیش رہتی ہے ، بیان میں کہا گیا کہ ان تمام مسائل کے حل کی غرض سے حکومتی تعلیمی ایمر جنسی صرف ایک جذباتی نعرہ ثابت ہو ا ،تعلیمی اداروں میں ان مسائل کے موجودگی میں تعلیمی ایمرجنسی کو کیسے قبول کیا جاسکتا ہے جسکا کردار صرف اخباری بیانات تک محدود ہے بیان میں کوئٹہ کے تعلیمی اداروں کی زبوں حالی کی درستگی اور امتحانات سے قبل طلباء کو پریکٹیکل کے مواقع فراہم کرکے انکے مستقبل کو سنوارنے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :