نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنو بی ایشیاء کے حوالے سے اپنی پا لیسی کو تبدیل کر نا ہو گا‘ بھا رت کی طر ف امریکی جھکا ئو سے جنو بی ایشیاء میں امن قا ئم نہیں ہو سکتا‘ نئے امریکی صدر کو عا لمی امن کیلئے ما ضی سے سبق سیکھنا ہوگا

جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیرا حمدماندائی کا بیان

پیر 14 نومبر 2016 22:38

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیرا حمدماندائی نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنو بی ایشیاء کے حوالے سے اپنی پا لیسی کو تبدیل کر نا ہو گا ۔ بھا رت کی طر ف امریکی جھکا ئو سے جنو بی ایشیاء میں امن قا ئم نہیں ہو سکتا۔ نئے امریکی صدر کو عا لمی امن کے لیے ما ضی سے سبق سیکھنا ہوگا۔

مسلمانوں کے خلاف بیانات یاتعصب امریکہ کو لے ڈوبے گی ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا گورباچوف ثابت ہوگاافغانستان سے امریکیوں کو فوری انخلاء کرکے وہاں افغان عوام کی مرضی سے اسلامی حکومت قائم کرکے ہی امن وترقی کی راہ ہموارہوسکتی ہے ،انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلما نوں اور عا لم اسلا م کے خلا ف بیا نات سے مسلم دنیا میں تشو یش پا ئی جا تی ہے ۔

(جاری ہے)

اگر نئی امر یکی انتظا میہ نے جنو بی ایشیاء اور مشرق وسطی میں مدا خلت کا سلسلہ نہ روکا تو یہ امریکہ کے لیے انتہا ئی تبا ہ کن ثا بت ہو سکتا ہے۔امر یکی عو ام نے اس لیے ڈیمو کر یٹک امید وار ہیلر ی کلنٹن کو مسترد کیا ہے کیو نکہ وہ صدر اوبا ما نے امریکیوں سے کیے گئے اپنے وعدے نہیں پورے کیے۔افغا نستان اور عرا ق کی جنگیں امریکہ کو بہت مہنگی پڑی ہیں ۔

امر یکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ جنو بی ایشیاء کے امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطا بق فوری حل کیا جا ئے۔افغانستان سے امریکی فوری نکل جائیں بھارتی مظالم ودراندازی ،افغانستان وپاکستان میں بھارتی سازشیں ومداخلت ختم کی جائیں انھو ں نے مذید کہا کہ افغانستان ،شام ،فلسطین ،کشمیر اوردیگر جنگ زدہ وامریکی مداخلت والے مسلم ممالک کے دیر ینہ مسا ئل حل کر وانے کے لیے اسلا می ممالک کو مشتر کہ لا ئحہ عمل اختیا ر کر نا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :