نیوزی لینڈ میں شدید نوعیت کے زلزلے کے بعد انجینئرز نے کرائسٹ چرچ کو محفوظ قرار دیدیا
بہت زیادہ خوفزدہ ہو گئے تھے ،ْ ہوٹل کی ساتویں منزل ہر موجود تھے اور تمام کھلاڑی بھاگتے ہوئے سیڑھیوں سے اترے ،ْمکی آرتھر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق 17 نومبر سے کھیلا جائے گا
پیر 14 نومبر 2016 22:25
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ میں شدید نوعیت کے زلزلے کے بعد انجینئرز نے کرائسٹ چرچ کو محفوظ قرار دے دیا ہے جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق 17 نومبر سے کھیلا جائے گا۔ میڈیار پورٹ کے مطابق وسطی نیوزی لینڈ 7.8 شدت کے زلزلے کے سبب کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے اور سڑکوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ابھی تک سینکڑوں آفٹر شاکس آ چکے ہیں ،ْزلزلے کے مرکز سے قریب ہونے کے سبب کرائسٹ چرچ میں سب سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں 2011 میں 6.3 شدت کے زلزلے میں 185 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے پیر کو کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ میچ شیڈؤل کے مطابق ہو گا۔(جاری ہے)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پیر کو کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہیں ،ْپاکستانی ٹیم زلزلے کے وقت نیلسن میں موجود تھی اور وہاں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم بہت زیادہ خوفزدہ ہو گئے تھے۔
ہم ہوٹل کی ساتویں منزل ہر موجود تھے اور تمام کھلاڑی بھاگتے ہوئے سیڑھیوں سے اترے اور اکثر کھلاڑی گزشتہ رات ٹیم کے کمرے میں سوئے کیونکہ خوف کی وجہ سے وہ اپنے کمروں میں جانے کیلئے تیار نہیں تھے۔کرائسٹ چرچ میں رہنے والے کیوی باؤلر میٹ ہنری نے بتایا کہ اتوار کی رات آنے والے زلزلے کے ابتدائی جھٹکوں سے وہ اٹھ گئے تھے اور کافی خوفزدہ تھے۔زلزلے سے شمالی کنٹر بری اور اس کے اطرف میں واقع سیاحتی علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور میٹ پنری نے امید ظاہر کی کہ ٹیسٹ میچ کھلاڑیوں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہو گا اور اس ہفتے ٹیسٹ میچ کا انعقاد بہت خوش آئند ہے۔اس موقع پر فاسٹ باؤلر نے تصدیق کی کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی بھی زلزلے ی وجہ سے خوفزدہ ہیں اور کرائسٹ چرچ میں وہ بھی نچلی منزلوں پر رہنے کو ترجیح دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.