احمد یار،پولیس کا شراب کشید کارخانے ،منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپے

5 افراد گرفتار، منشیات، ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے

پیر 14 نومبر 2016 16:38

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) پولیس کا شراب کشید کارخانے اور منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ -5 افراد گرفتار-45لیٹرشراب ،1270 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں76/D میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر شراب کشید کارخانے پرکاروائی کرتے ہوئے صفدر کو گرفتارکرکی-45 لیٹرشرا ب اور بھاری مقدار میں لہن برآمد کرلیا جبکہ محلہ Oبلاک میں لاری اڈا چوکی کے انچارج اللہ دتہ شاہین نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ مارکر محمد ندیم عرف چوچی کو1270 گرام چرس سمیت گرفتارکرلیا اورفیصل چوک سے خضر حیات، رشید سکنہ پھٹیانوالہ اور محمد شفیق سکنہ چک شفیع کو گرفتارکرکے تین عدد ناجائز پسٹل 30بوراور آٹھ عددگولیاں برآمد کرلیں مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :