دشمن بھی لاشیں اٹھا رہا ہے ۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 نومبر 2016 14:25

دشمن بھی لاشیں اٹھا رہا ہے ۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2016ء) : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دشمن بھی لاشیں اُٹھا رہا ہے۔ ایل او سی پر بھمبر سیکٹر پر فائرنگ اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دشمن کو جواب دے رہی ہے ، ایل او سی پر بھارت نے آرٹلری کا استعمال کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اب ایل او سی پر بھاری ہتھیارو ں کا استعمال شروع کر رہا ہے ، لیکن پاک فوج نے دشمن کو بھر پور جواب دیا اور اب دشمن بھی لاشیں اٹھا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اپنی اشتعال انگیزی سے باز نہیں آ رہا ، پاکستان کے اندر دہشتگردی میں بھی بھارت ملوث ہے ۔ پاکستان کے معاشی انتظامات بھارت کو پسند نہیں ہیں ۔ اور وہ پاکستان کے خلاف افغانستان کو استعمال کر رہا ہے ۔ وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایل او سی پر ایک ایک انچ کا دفاع کر رہی ہے ۔ اگر وہ جارحیت کرتے ہیں ہم بھی چپ نہیں رہتے ، ہمارے سفیر یہ معاملہ مختلف ممالک میں اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی شہر گجرات میں بھی مودی نے ایسے ہی قتل عام کیا ۔مودی پر تشدد سوچ کو ہوا دے کر الیکشن مہم چلانا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجےمیں 7 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :