میں شوق اور شہرت کیلئے شوبز میں آیا ہوں اور مجھے کسی جعلی شہرت کی ضرورت نہیں‘وقاص وکی

پیر 14 نومبر 2016 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) نوجوان اداکاروقاص وکی نے کہا ہے کہ میں شوق اور شہرت کیلئے شوبز میں آیا ہوں اور مجھے کسی جعلی شہرت کی ضرورت نہیں اپنے کام کی وجہ سے ہی عزت اور مقام حاصل کر ونگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں وقاص وکی نے کہا کہ سفارش کے ذریعے آگے آنیوالے لوگوں کی شہرت بھی جعلی ہوتی ہے لیکن جو لوگ محنت سے آگے آئیں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں آج جس مقام پر ہوں یہ سفارش سے نہیں بلکہ محنت سے حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبزکے شعبے میں ابھی بہت کچھ کر نے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکو متی سطح پر اقدامات کر نا ناگزیر ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :