مجھے پیسے بنانے کے بجائے شوبز میںمیں پہچا ن بنانی ہے‘ نامور ماڈل حرابٹ

پیر 14 نومبر 2016 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) نامور ماڈل حرابٹ نے کہا ہے کہ مجھے پیسے بنانے کے بجائے شوبز میںمیں پہچا ن بنانی ہے اس کے ایسی اچھی آفر کے انتظار میں ہوں ‘شوبز میں ماڈلنگ اور ڈراموں کیساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کر وں گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران حرابٹ نے کہا کہ تعلیم میری سب سے بڑی ترجیح ہے‘بی اے کر نے کے بعد ساتھ اب شوبز میں قسمت آزما رنے آئی اور ماڈلنگ کے شعبے میں جو شہرت ملی وہ کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے برے لوگ ہرفیلڈ میں ہوتے ہے مگر مجھے شوبز کی فیلڈ میں اچھے لوگوں سے واسطہ پڑا ہے جس سے میرے کام کرنے کا حوصلہ ہواہے اور میں اسی محنت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :