گلوکارہ شبنم مجید کی مصروفیات میں اضافہ

پیر 14 نومبر 2016 12:55

گلوکارہ شبنم مجید کی مصروفیات میں اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) گلوکارہ شبنم مجید کی مصروفیات میں اضافہ ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ شبنم مجید بھارتی شاعر سردار جسپال کی شاعری پر مبنی آڈیو البم کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس کے تین گانے مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

البم کی آڈیو ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد شبنم مجید ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی آغاز کریں گی ۔ شبنم مجید بھارت میں بھی بڑی مقبول گلوکارہ تصور کی جاتی ہیں اور انکی البم پورے بھارت اور خاص طور پر چندی گڑھ ، امرتسر ، جالندھر ، ہریانہ اور دہلی میں ریلیز کی جائے گی ۔