’کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ‘‘۔۔۔الحمراء ہال l کو اسٹیج ڈراموں کیلئے پرسوں سے دوبارہ کھول دیا جائیگا

پیر 14 نومبر 2016 12:55

’کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ‘‘۔۔۔الحمراء ہال l کو اسٹیج ڈراموں کیلئے  پرسوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) الحمراء ہال lمال روڈ کو تزئین و آرائش اور چھت کی مرمت کے بعد ( بدھ ) سے دوبارہ اسٹیج ڈراموں کے لئے کھول دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں چیئرمین الحمراء آرٹ کونسل کامران لاشاری ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد خان اور ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ذوالفقار ذولفی سمیت دیگر مہمان بھی شرکت کریں گے ۔

فنکاروں کی جانب سے الحمراء ہال lکی دوبارہ اوپننگ پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ الحمراء ہال lکو تقریباً دو سال قبل تزئین و آرائش کے لئے بند کیا گیا تھا ۔ ہال کی بندش کے باعث اسٹیج ڈرامے اور دیگر پروگرام نہ ہونے سے آرٹ کونسل کو تقریباً سوا دو کروڑ روپے کے نقصان برداشت کرنا پڑا جبکہ تزئین و آرائش کے اخراجات الگ سے ہیں ۔