خواتین نے ہر شعبے میں اپنی کامیابیوں کا لوہا منواہاہے ‘فراست ہادی

پیر 14 نومبر 2016 12:39

پشاور۔14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء)انٹر ڈسٹرکٹ ہائی ‘ہائیرسیکنڈری سکولز کے مابین جاری ضلع پشاور کی سطح پر انگریزی مضمون نویسی مقابلوں کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔ انٹرڈسٹرکٹ ہائیرسیکنڈری سکولز انگریزی مضمون نویسی مقابلوں کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول گلہبار پشاور میں ہوا۔

(جاری ہے)

مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکولز کی 17طالبات نے حصہ لیا‘ انگریزی مضمون نویسی مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لنڈی ارباب پشاور کی سمیراہدایت نے پہلی، گورنمنٹ گرلزہائی سکول خیبرکالونی پشاور کی صلہ ‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سول کوارٹر پشاور کی ثمینہ نے مشترکہ طورپر دوسری جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول چمکنی کی ملائیکہ اکرام نے حاصل کی ‘ اس موقع پر مہمان خصوصی فراست ہادی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری خواتین اور بچیوں میں فطری طورپر خدادادصلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ‘ہماری خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی کامیابیوں کالوہامنوایا۔