تنقید برائے تنقید کے کلچر نے معاشرے کو تباہ کر دیا‘ماہرہ خان

پیر 14 نومبر 2016 11:46

تنقید برائے تنقید کے کلچر نے معاشرے کو تباہ کر دیا‘ماہرہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ حسد اور تنقید برائے تنقید نے معاشرے کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ نے کئی فنکاروں کے مستقبل تاریک کر دئیے ہیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے بچپن سے ہی خود کو دوسرے سے سیکھنے کی طرف متوجہ کردیا تھا اور آج تک سیکھتی آرہی ہوں ۔

(جاری ہے)

کبھی کسی کو اپنے سے کم تر نہیں سمجھا ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کی ہے ۔ شوبز کی دنیا کسی یونیورسٹی سے کم نہیں ہے اس میں ہر طرح کے لوگ موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا اب مار دھاڑ کی فلموں کیلئے انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں ہے ، ایسی فلمیں اور ڈرامے بننے چاہییں جو شائقین کو اچھی تفریح مہیا کرسکیں ۔ اس حوالے سے ہدایتکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ پرانے چہروں کی بجائے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنا کا مزید موقع دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کھل کر کر سکیں ۔