درگاہ شاہ نورانی میں دفعہ 144نافذ ، درگاہ کو زائرین کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا

اتوار 13 نومبر 2016 22:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خضدار نے درگاہ شاہ نورانی میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے درگاہ کو زائرین کے آمدو رفت کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا ہے اس اقدام کا مقصد درگاہ کے موثر سیکورٹی کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے جس کے بعد دفعہ 144کا نفاذ ختم کر کے درگاہ کو زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے درگاہ شاہ نورانی کے دہشت گردی کے واقعہ کے تناظر میں ہیلپ کاونٹر قائم کردیا ہے ۔جس کا فون نمبر 0300-2272274 اس ہیلپ کاونٹرکا انچارج اے ڈی سی ریونیولسبیلہ طحہٰ ہے۔

متعلقہ عنوان :