خضدار پولیس نے دوملزمان کوگرفتارکرکے نقدی اور ٹی ٹی پسٹل برآمد کر لی

اتوار 13 نومبر 2016 22:20

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) خضدار پولیس نے عوام کے تعاون سے دوملزمان کوگرفتارکرکے نقدی اور ٹی ٹی پسٹل برآمد کر لی،ایس ایچ او سٹی تھانہ عبدالقادر شیخ کے مطابق مختلف علاقوں میں رہزنی کے وارداتوں کی شکایتیں موصول ہو رہی تھی جس پر پولیس نے مختلف علاقوں میں سخت چیکنگ شروع کیاایک اطلاع پر پولیس نے عوام کی تعاون سے دو ملزمان سعید احمد اور مسعود احمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی بر آمد کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد کر لی ،ایس ایچ او کے مطابق ملزمان مختلف مقدمات میں پولیس کو پہلے سے مطلوب تھے ۔

متعلقہ عنوان :