ملتان میٹرو بس اسٹینڈ کی چھتوں کے بارڈر پر ایلو مینیم کے سرخ کور لگانے کا کام شروع کر دیا گیا

اتوار 13 نومبر 2016 22:10

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) ملتان میٹرو بس منصو بے کے بس اسٹینڈ کی چھتوں کے بارڈر پر ایلو مینیم کے سرخ کور لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔اس سرخ رنگ کے ایلومینم زنک پینل سے میٹرو بس اسٹیشن کے حتمی ڈیزائن کا رخ واضح ہو گیا ہے بس اسٹیشنز کی سیڑھیوں اور برقی زینوں کی چھتوں پر سرخ رنگ کی کلیڈنگ لگا نے سے اس کی خوبصور تی میں اضافہ ہو گا، میٹرو بس اسٹیشنز کی چھتوں اور پورے فلائی اوور کے ساتھ بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے پائپ اس طرز پر لگائے گئے ہیںجس سے پانی ڈرین میں جانے کی بجائے میٹرو روٹ کے ساتھ لگائے گئے پودوں کی آبیاری کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔

دریں اثناء میٹرو بس روٹری چونگی نمبر9کے سٹنگ ایریا میں کیفے ٹیریا کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے تاکہ تفریح کیلئے میٹرو بسوں کے ذریعے سفر کرنے والے عزیز و اقارب کو لینے کیلئے آنے والے شہریوں کو کافی، چائے اور فاسٹ فوڈ دستیاب ہو سکے۔

(جاری ہے)

اس سٹنگ ایریا اور شمس آباد چوک کے درمیان گرین بیلٹ کو ہموار کرنے اور گراس لگا نے کام شروع کر دیا گیا ۔

اس جگہ بچوں کیلئے جھولے بھی نصب کئے جائیں گے ۔علاوہ ازیں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ہدایت پر ان باکس کمپنی نے بس اسٹیشنز پر ٹرن سٹائیل اور ٹکٹ وینڈنگ مشین لگا نے کا کام تیزکر دیا ہے اور پورے روٹ پر فائبر آپٹک کیبل بچھائی جا رہی ہے ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات اور روٹ کے کیمرے اس کیبل کے زریعے کمانڈ ایند کنٹرول سنٹر سے منسلک کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :