لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات،پراسکیوشن الیون نے ڈسٹرکٹ جو ڈیشری کو7وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 13 نومبر 2016 22:10

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ لا ہور کی 150سالہ تقریبات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جو ڈیشری الیون خانیوال اور پرا سیکیو شن الیو ن خانیوال کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا جو کہ پرا سیکیو شن الیو ن نے جو ڈیشری الیو ن کو 7وکٹو ں سے ہرا کر جیت لیا ، میچ کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ تھے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ، سینئر سول ججز ، سو ل ججز ، ڈی سی او زید بن مقصو د ، ڈی پی او جہانزیب نذیر خان سمیت دیگر سر کا ری افسرا ن بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

جو ڈیشری الیو ن نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 15اوور ز میں 9وکٹو ں کے نقصا ن پر 113رنز بنائے سول جج سہیل رفیق نے 16گیندو ں پر 36رنز بنائے اور سینئر سول جج طاہر اسلم 14رنز بنا کر نمایاں سکو ر ر رہے ڈی سی او زید بن مقصود اور ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے بھی جو ڈیشری الیو ن کی طر ف سے میچ میں حصہ لیا پرا سیکیوشن الیون کی طر ف سے احسان الحق ڈو گر نے 3وکٹیں حاصل کیں جوا بی بیٹنگ میں پرا سیکیوشن الیون نے مطلو بہ ہدف 12اوورز میں حاصل کر لیا احسان الحق ڈو گر نے 43رنز جبکہ محمد ظہیر 40رنز بنا کر نمایا ں سکو رر رہے ، احسان الحق ڈو گر کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا میچ کے اختتا م پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ نے وننگ ، رنر اپ ٹیمو ں کے کپتا نو ں اور مین آف دی میچ کو ٹرا فیاں دیں اور دنو ں ٹیمو ں کے کھلا ڑیو ں کو میڈلز پہنا ئے ۔

متعلقہ عنوان :