پنجاب بھر میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی اتوار بازاروں میں اچانک چیکنگ

فیصل آباد میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی ٹائپ،جھنگ روڈ اور کلیم شہید روڈ کے اتوار بازاروں میں اچانک آمد،غذائی اشیائے کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوادئیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین کی ہدایت پرکارروائی ،منی مارکیٹ کے ’’چٹخارہ ریسٹورنٹ‘‘ کو ناقص انتظامات پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

اتوار 13 نومبر 2016 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور اورفیصل آباد میں اتواربازاروں کی اچانک چیکنگ کی اور غیر معیاری اشیاء رکھنے والوں کے خلاف کارروائی اور دیگر اشیاء کے نمونے حاصل کئے۔لاہور میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے منی مارکیٹ میں واقع ’’چٹخارہ ریسٹورنٹ ‘‘ کا اچانک دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل ہدایت پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے وحدت کالونی میں واقع اتواربازارکا دورہ کیا اور مختلف اشیاء خوردونوش کے سیمپلز حاصل کرکے ٹیسٹنگ کے لئے لیبارٹی بھجوا دئیے جبکہ اچار کے ایک سٹال کو غذائی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث منسوخ کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے جوہرٹائون اورٹھوکر نیازبیگ میں اتوار بازاروں میں اچانک چیکنگ کی اور اشیائے خوردونوش کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لئے بھجوادئیے۔

فوڈاتھارٹی ٹیم نے غیرمعیاری پاپڑسٹال سے فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اتواربازاروں میں سٹال کے مالکان کو معیاری غذا ئی اجزاء سے متعلق آگاہ کیا گیااور بہتری کے لئے مشورے دئیے گئے۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں اچانک چیکنگ کرکے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔قبل ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیم نے ڈی ٹائپ اتوار بازار ،جھنگ روڈ اتوار بازار اور کلیم شہید روڈ پرواقع اتوار بازار کے اچانک دورے کئے اورسٹال مالکان کو غذائی اشیاء کے مکمل لیبل ،حفاظتی طور طریقوں اوردیگر امور سے آگاہ کیا۔اس موقع پر انار اور کینو کے غیر معیاری جوس کو فوری طور پر قبضے میں لے کر ضائع کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :