طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر آنے جانے والی 2 پروازیں منسوخ

اتوار 13 نومبر 2016 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر آنے جانے والی 2 پروازوں کو منسوخ کردیا جبکہ 1 تاخیر کا شکار ہوئی۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر قائم فلائیٹ انکوائری کے مطابق ائیربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانیوالی پرواز430 اور ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز 431 کو منسوخ کردیا گیا جبکہ ائیر بلیو کی ہی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز 400 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی مسافروں کا کہنا ہے کہ لاہور ائیر پورٹ پر پروازوں کا منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونا معمول بن گیا ہے، ائیر پورٹ انتظامیہ کوچاہیے کہ وہ ائیرلائنز کو پابند کریں کہ جو روٹس انہوں نے شروع کیے ہیں ان کیلئے طیاروں کا بھی بندوبست کریں تاکہ مسافروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :