وزیراعظم سی پیک پر کے پی کے حکومت سے کئے گئے وعدے نبھائیں تو معاملہ ختم،پرویز خٹک
اتوار 13 نومبر 2016 22:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سے کہتا ہوں کہ سی پیک منصوبے سے متعلق کے پی کے حکومت سے کئے گئے وعدے نبھائیں تو پھر معاملہ ختم۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ہمیں جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں کہ سی پیک منصوبے میں کے پی کے کو نظر انداز نہیں کیا جارہا ہے پشاور ہائیکورٹ میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے دائر درخواست اس وقت تک واپس نہیں لی جائے گی جب تک کہ وزیراعظم صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے سی پیک کے روٹ پر انکے تحفظات دور کرنے کی مکمل یقین دہانی نہیں کرا تے ۔
انہوں نے کہا کہ بہت سادہ معاملہ ہے۔ وزیراعظم اور احسن اقبال وعدہ تو کرتے ہیں لیکن اس پر قائم نہیں رہتے۔ انہوںنے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان نفاق ہم نہیں وفاق خود پیدا کرتا ہے ۔ وفاق ہمارے صوبے کو نظر انداز کررہا ہے تو کیا ہم خاموش بیٹھے رہیں۔ سی پیک کا سینٹرل روٹ کے علاوہ ایک دوسرا رخ بھی ہے ، دوسرا رخ کے پی کے ہوکر بلوچستان جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.