سمندر آپ کی سوچ سے زیادہ گہرے ہیں
امین اکبر اتوار 13 نومبر 2016 22:09
یوٹیوب پر رئیل لائف لور (Real Life Lore) کی اپ لوڈ کی ہوئی ایک ویڈیو میں بہت ہی دلچسپ انداز میں سمندر کی گہرائی سے متعلق حقائق بیان کیے گئے ہیں۔ اس ویڈیو کے مطابق سمندر اتنے گہرے ہیں کہ اگر دنیا کے بلند مقامات کو ہموار کر کے سمندر کے گہرے مقامات کو پُر کیا جائے تو سطح زمین سمندر کی سطح آب سے 2 میل نیچے ہو جائے گی۔
ویڈیو کے مطابق تفریح کے طور پر غوطہ خوری کرنے والے سطح آب سے 40 میٹر نیچے تک ہی جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
3800 میٹر کی گہرائی میں مشہور زمانہ جہازٹائی ٹینک کا ڈھانچہ موجود ہے۔4000 میٹر کی گہرائی میں پانی کا دباؤ 11ہزار پاؤنڈ فی مربع انچ ہوتا ہے۔اس گہرائی اور پانی کے شدید دباؤ کے باوجود یہاں عجیب و غریب مچھلیاں اور مخلوق موجود ہوتی ہیں۔6000 میٹر کی گہرائی میں پانی کا دباؤ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ جیسے کسی شخص پر ایک ساتھ 50 جمبو جیٹ 747 طیارے رکھ دئیے جائیں۔اس کے باوجود اس گہرائی میں بھی زندگی موجود ہے۔6500 میٹر کی گہرائی اس آبدوز کی حد پہنچ ہے جس نے ٹائی ٹینک دریافت کیا تھا۔
2012 میں جیمز کیمرون ڈیپ سی چیلنجر مشن کے دوران 10800.98 میٹر کی گہرائی تک پہنچا تھا۔
اس سے پہلے 1960 کی دہائی میں دو افراد خصوصی آبدوزوں کے ذریعے 10888اور 10916میٹر کی گہرائی تک پہنچے تھے۔انہیں یہاں تک پہنچنے میں 5 گھنٹے سے زیادہ لگے تھے مگر وہ یہاں آبدوز کی کھڑکی ٹوٹنے کے باعث 20 منٹ ہی ٹھہر سکےا ور واپس آگئے۔
10972 میٹر وہ اوسط بلندی ہے، جہاں تجارتی ہوائی جہاز پرواز کرسکتے ہیں۔ اگر کبھی آپ اتنی بلندی پر پرواز کر رہے ہیں تو زمین کی طرف سے دیکھ کر سمندر کی گہرائی کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سمندروں کے بہت سے مقامات ایسے ہیں جہاں تک انسانوں کی رسائی نہیں ہوسکی۔ ماہرین کے مطابق انہوں نے سمندروں کے صرف 5فیصد حصے کی درست میپنگ کی ہے،باقی 95 فیصد پر کام کرنا باقی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.