فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی اتوار بازاروں میں اچانک چیکنگ
لاہور میں وحدت کالونی،جوہرٹائون اورٹھوکر نیاز بیگ اتوار بازاروں میں سٹالزکاجائزہ،مالکان کو غذائی اشیاء کی استعمال اور حفاظت کے بارے میں آگاہی دی گئی فیصل آباد میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی ٹائپ،جھنگ روڈ اور کلیم شہید روڈ کے اتوار بازاروں میں اچانک آمد،غذائی اشیائے کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوادئیے
اتوار 13 نومبر 2016 22:00
(جاری ہے)
ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے جوہرٹائون اورٹھوکر نیازبیگ میں اتوار بازاروں میں اچانک چیکنگ کی اور اشیائے خوردونوش کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لئے بھجوادئیے۔
فوڈاتھارٹی ٹیم نے غیرمعیاری پاپڑسٹال سے فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اتواربازاروں میں سٹال کے مالکان کو معیاری غذا ئی اجزاء سے متعلق آگاہ کیا گیااور بہتری کے لئے مشورے دئیے گئے۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں اچانک چیکنگ کرکے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔قبل ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیم نے ڈی ٹائپ اتوار بازار ،جھنگ روڈ اتوار بازار اور کلیم شہید روڈ پرواقع اتوار بازار کے اچانک دورے کئے اورسٹال مالکان کو غذائی اشیاء کے مکمل لیبل ،حفاظتی طور طریقوں اوردیگر امور سے آگاہ کیا۔اس موقع پر انار اور کینو کے غیر معیاری جوس کو فوری طور پر قبضے میں لے کر ضائع کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.