عمر کوٹ میں سرکاری مذبحہ خانے کے باہر مویشیوں کے تاجران کا مسلح افراد کی جانب سے ناجائز ٹیکس وصو لی کے خلاف شدید احتجاج

اتوار 13 نومبر 2016 21:40

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) عمر کوٹ روڈ پر واقع سرکاری مذبحہ خانی( سلاٹر ہائوس) کے باہر عمر قریشی ، سعید قریشی اور عقیل قریشی کی سربراہی میں مویشیوں کے تاجران کی بڑی تعداد نے مویشی منڈی میں مسلح افراد کی جانب سے ناجائز ٹیکس وصو لی کے خلاف شدید احتجاج کیا ، مظا ہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ، اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بااثر افراد پولیس کی مدد سے مویشی تاجران سے فی مویشی 800سے 1000روپیہ وصول کرتے ہیں جبکہ ہم لوگ ٹھیکدار اور اسکے اسٹاف کو قانون کے مطابق ٹیکس دینے کے پابند ہیں ، انہوںنے مزید بتایا کہ ہم نے مسلح افراد کی بد معاشیوں کے خلاف متعدد بار میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے افسران کو متعدد بار شکا یات کی ہیں لیکن کوئی بھی کاروا ئی عمل میں نہیں آئی کیونکہ ان بااثر افراد کے سامنے پولیس اور میونسپل انتظا میہ بھی نے بس نظر آتی ہے ، انہوںنے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل مویشی منڈی کو بلدیہ انتظا میہ نے سلاٹر ہائوس کے سامنے منتقل کر دیا تھا جہاں سرکاری جگہ ہونے کے سبب منڈی میں لائے جانے والے جانور اطرا ف میں موجود غیر سرکاری زمینوں پر بھی کھڑے کرتے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ افراد زبر دستی ٹیکس وصول کرتے ہیں اور اس طرح ٹھیکدار بھی ٹھیکہ ادھورا چھوڑ دیتے ہیں جس سے میونسپل کمیٹی کو نقصان پہنچتا ہے اس حوالے سے مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ، منسٹر و سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، سمیت تمام حکومتی اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ مویشی منڈی کے لیئے شہر میں کوئی بڑی جگہ مختص کر کے اسے وہاں منتقل کیا جائے اور تا جران کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :