Live Updates

چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں بڑے جلسوں کا اعلان بہت جلد کریںگے ،ڈاکٹر عارف علوی

اندرون سندھ میں بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں، رہنما پاکستان تحریک انصاف

اتوار 13 نومبر 2016 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سندھ کا تنظیمی دورہ کروں گا ۔ اس دورے کے دوران چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں بڑے جلسوں کا اعلان بہت جلد کریںگے ۔اندرون سندھ میں بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔

پیپلز پارٹی کی کرپشن اور اقرباء پروری سے تنگ سندھ کے نوجوان تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔سندھ کا پڑھا لکھا، باشعور نوجوان تبدیلی کے اس سفر میں چیئرمین عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصا ف سندھ کے جنرل سیکریٹری افتخار سومرو، خاوند بخش جہیجو ، غلام عباس چاچڑ ، راجہ خان جاکھرانی ، جانی خان اوڈھو، منصور احمد شیخ، عادل انصاری، دیوان سچل ، شاہین شیخ، جویریہ بتول قریشی، ہنس مسرور ، نصرف واحد، انیسا صدیقی، اعجاز علی ملاح، ارباب علی سمیجو، ارشاد ساند،اللہ داد نظامانی، مسرور علی سیال، قادری بھائی اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں تمام اضلاع کی تنظیمی رپورٹ پیش کی گئی جس میں پچھلے ماہ کی سیاسی سرگرمیوں کی تفصیل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے تمام عہدیداروں سے مشاورت کے ساتھ اہم فیصلے کئے گئے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ہمیں 2018کے انتخابات کے لئے تیاریاں اور امیدواروں کو ابھی سے ترتیب دیناہے۔ اجلاس میں تنظیم سازی کے لئے اہم کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام عہدیدار اپنے اپنے اضلاع میں تنظیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم بھی جلد شروع کریں ۔اندرون سندھ کے بڑے شہروں میں بڑے جلسوں کے اعلان ضلعی صدور کی مشاورت سے جلد کی جائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات