سندھ اور بلوچستان حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تو قائم کردی ہے لیکن یہ اتھارٹی غیر فعال ہے، فردوس شمیم نقوی

حکومتوں کو ایسے سانحات سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل کے لیے پیش بندی کرنی چاہئے، سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت

اتوار 13 نومبر 2016 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تو قائم کردی ہے لیکن یہ اتھارٹی غیر فعال ہے۔ حکومتوں کو ایسے سانحات سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل کے لیے پیش بندی کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے اتوار کو سول اسپتال میں شاہ نوارنی سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی حادثہ یا سانحہ کے بعد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریلیف کا شعبہ کمزور ہے ،سندھ اور بلوچستان حکومت نے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی تو قائم کردی ہے لیکن یہ اتھارٹی غیر فعال ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں ریلیف کا شعبہ اتنا فعال اور جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے کہ جانی نقصانات کم سے کم ہوسکیں اور متاثرین کو بروقت طبی امداد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :