وفاقی حکومت ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، ترجمان وزیراعظم

سانحہ درگاہ شاہ نوارنی کے متاثرین کو کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، ٹراما سینٹر میں سانحہ نورانی کے زخمیوں کی عیادت کے بعد گفتگو

اتوار 13 نومبر 2016 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔سانحہ درگاہ شاہ نوارنی کے متاثرین کو کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ وہ اتوار کو ٹراما سینٹر سول اسپتال میں درگاہ شاہ نوارنی کے زیر علاج زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعظم معاون خصوصی ڈاکٹر مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ درگاہ شاہ نوارنی پر کی گئی دہشت گردی میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا سانحہ کے پیچھے جو بھی مجرم ہیں انہیں جہنم واصل کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کا پیغام لایا ہوں کہ متاثرین کے غم میں برابر شریک ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت وقت نے انتہاء پسندی کے خاتمے کا عزم کیا ہے ۔

ملک سے انتہا ء پسندی کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔شاہ نوارنی کے متاثرین کو کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے جاں بحق اورزخمیوں کے لیے امدا کا اعلان زندگی کا نعم البدل تو نہیں اور نہ ہی زندگی کی قیمت چکائی جاسکتی ہے ،تاہم یہ متاثرین کی دلجوئی اورزخمیوں کے دکھ مندمل کرنے کی کوشش ہے۔

انھوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے انفرااسٹرکچر کی تباہی گزشتہ بیس تیس برس سے ہے موجودہ حکومت تعلیم اور صحت کو عام کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سول اسپتال کا عملہ جسطرح زخمیوں کا علاج معالجہ کررہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :