گوادر سے کارگو شپ شروع ہونا خوشحالی اور ترقی کے دور کی نوید ہے ،ْعظیم منصوبے سے ملک کی تقدیر بدل جائیگی ،ْ مریم اورنگزیب

کہ راہداری کے ذریعے مستقبل قریب میں نوجوانوں کیلئے بہت مواقع پیدا ہوں گے ،ْوزیرمملکت اطلاعات و نشریات کا بیان

اتوار 13 نومبر 2016 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ گوادر سے کارگو شپ شروع ہونا خوشحالی اور ترقی کے دور کی نوید ہے ،ْ عظیم منصوبے سے ملک کی تقدیر بدل جائیگی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر مملمکت نے کہاکہ گوادر سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ملکی تاریخ کا اہم دن ہے ،ْگوادر سے کارگو شپ شروع ہونا خوشحالی اور ترقی کے دور کی نوید ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ اقتصادی راہداری پورے ملک بالخصوص بلوچستان میں ترقی کا پیش خیمہ ہو گی انہوںنے کہاکہ راہداری کے ذریعے مستقبل قریب میں نوجوانوں کیلئے بہت مواقع پیدا ہوں گے انہوںنے کہاکہ اس عظیم منصوبے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :