نیوزی لینڈ میں آنے والے شدید زلزلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں ،ْوسیم باری

اتوار 13 نومبر 2016 21:30

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے موقع پر پاکستان کی من کرکٹ ٹیم نیلسن ،ْ وومن کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ کے ہوٹلوں میں قیام پزیر تھیں۔پاکستان کی من ٹیم کے مینجر وسیم باری نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں آنے والے شدید زلزلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔انہوںنے بتایا کہ جس وقت زلزلہ آیا توکچھ کھلاڑی عبادت، کچھ انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان جاری میچ دیکھ رہے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ ہوٹل کے اسٹاف نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ہوٹل کی چھٹی اور ساتویں منزلوں سے نکلالنے میں مدد فراہم کی۔بعد ازاں پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ثناء میر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی خیریت کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقے میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی وجہ سے ایک چھوٹے تسونامی نے جنم لیا تھا تاہم اس سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اس سے قبل فروری 2011 کرائسٹ چرچ میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 185 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ آسٹریلین اور پیسیفک ٹیکٹونک پلیٹوں کا درمیانی علاقہ ہے، یہ مقام رنگ آف فائر کے نام سے معروف ہے اور یہاں سالانہ 15000 زلزلے کے چھٹکے ریکارڈ ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :