نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کا زلزلہ، تسونامی کی وارننگ جار ی کر دی گئی

زلزلے کی شدت 7.4 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی ،ْزلزلہ پیما مرکز زلزلے کے جھٹکے 7.8 شدت کے تھے ،ْ امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ تسونامی شمالی جزیرے کی مشرقی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے ،ْبچنے کیلئے عوام فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں ،ْ محکمہ دفاع

اتوار 13 نومبر 2016 21:30

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ کے جنوبی حصے میں 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد محکمہ شہری دفاع نے سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.4 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی تاہم امریکی جیولوجیکل سروے کی تازہ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 7.8 شدت کے تھے۔

(جاری ہے)

امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز نیوزی لینڈ کے جزیرے پر قائم شہر کرائسٹ چرچ سے جنوب میں 90 کلومیٹر دور تھا۔نیوزی لینڈ کی حکومت نے زلزلے کے بعد تسونامی کی وارننگ جاری کردی۔نیوزی لینڈ کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق تسونامی شمالی جزیرے کی مشرقی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے، جس سے بچنے کیلئے عوام فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ تسونامی کی پہلی لہر زیادہ خطرناک نہیں ہوگی تاہم لہریں کئی گھنٹوں تک وقفے وقفے سے آتی رہیں گی۔ایک مقامی خاتون نے بتایا کہ زلزلے کے چھٹکے بہت طویل دورانیے تک تھے اور اس کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :