گورنر سندھ کا صوبائی سیکریٹری صحت سے رابطہ، درگاہ شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کو طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں

اتوار 13 نومبر 2016 21:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی نے صوبائی سکریٹری صحت سے رابطہ کرکے درگاہ شاہ نورانی دھماکہ کے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے سول اسپتال کراچی اور دیگر اسپتالوں میں داخل زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مختلف شعبوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور سرجنز کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ زخمی افراد جلد از جلد صحت یاب ہو سکیں۔