قیام پاکستان کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے قومی وحدت کا فروغ، اورآئین کی بالادستی ضروری ہے‘ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن

اتوار 13 نومبر 2016 21:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) قیام پاکستان کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے اسلامی نظام کانفاذ، قومی وحدت کا فروغ، اورآئین کی بالادستی ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلام پنجاب کے امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے ادریس منزل میںصوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبار کے ہمراہ جے یو آئی (ف) کے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے اجلاس میں ضلع چکوال میں جاری رکن سازی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔اور 18دسمبر کو ضلعی امیر اور جنرل سیکرٹری کے لئے مجلس عمومی کے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ۔جبکہ 18دسمبر سے قبل تلہ گنگ ،چکوال ،لاوہ،کلرکہار ،اور چوہاسیدن شاہ میں تحصیل کے الیکشن جماعتی دستور کے مطابق کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ضلعی ناظم انتخاب محمد خالد قاضی نے گزشتہ 3 ماہ سے جاری رکن سازی مہم سے آگاہ کیا ۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع چکوال کے سابق امیر مولانا عطاء الرحمن قاسمی، تلہ گنگ کے سابق امیر قاری زبیر احمد ،سابق جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس ،چوہدری عبدالجبار ،قاری سعید احمد ،شیخ محمد افضل،قاری الطاف الرحمن ،مفتی شیر خان لاوہ ،میاں ضیاء الرحمن،مولانا محمد حنیف صابر ،مفتی محمد آصف ،قاری خبیب احمد،مولانا علی خان،قاری محمد ابوبکر،محمد انعام اللہ سید عمران حسین شاہ بخاری ،مولانا عبدالسلام نقشبندی ،مولانا حبیب اللہ نقشبندی،حاجی نورمحمد ،حافظ محمد قاسم ،حافظ حسین احمد ،شیخ محمد فاروق ،محسن قیوم ،حافظ عبدالقدیر،قاری عطاء الرحمن ،ڈاکٹر شکیل احمد،محمد زاہد محمود سمیت جمعیت علماء اسلام (ف)کے دیگراحباب بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام دین کی سربلندی کو اپنا مشن اورملک کی بقا وسلامتی کو فرض اولین سمجھتی ہے۔ پنجاب میں جمعیت علماء اسلام سرداروں ،نوابوں ،وڈیروں کے ایوانوں میں خطرے کی گھنٹی ہے۔ جے یو آئی کا منشور عوام کی خدمت اور پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :