پنجاب ٹیچر یونین تحصیل حضرو کے زیر اہتمام حلف برادری تقریب

اتوار 13 نومبر 2016 21:00

حضرو۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) پنجاب ٹیچر یونین تحصیل حضرو کے زیر اہتمام حلف برادری تقریب بمقام بلدیہ ٹائون حضرو ٹی ایم ہال ہال منعقد ہو ئی۔ حلف برداری کی تقریب میںتحصیل بھر کے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐکے بعد محمد اقبال، محمد نعمان، محمد شفیق امین، محمد روشن، علی اصغر خان، محمد رمضان، ارشد محمود، شفیق احمد، محمد ریفان، محمد ارشاد ، طاہر حسین شاہ، ممتاز حسین، زاہد نواز نے پنجاب ٹیچر یونین سے وفاداری اور اساتذہ کے اجتماعی فلاح و بہبود اور مفادات اور یونین کے کاز کے لیے حلف اُٹھایا۔

حلف کے بعد مقررین نے مولانا عبدالغفور غفاری مرحوم سابق صدر مرکزیہ پنجاب ٹیچر یونین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اساتذہ اور محکمہ تعلیم کی بہتری کے لیے جو شمع جلائی اس پر عمل پیرا رہیں گے۔ آخر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پنجاب ٹیچر یونین تحصیل حضرو علی اصغر خان نے کہا کہ سابقہ ان ٹرینڈ اساتذہ کی سالانہ اینکریمنٹ پر بھی قانون کے مطابق کام جاری ہے جس کو جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :