محکمہ صحت تحصیل گوجرخان میں ہفتہ صفائی زور و شور سے جاری

اتوار 13 نومبر 2016 21:00

گوجرخان ۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) محکمہ صحت تحصیل گوجرخان میں ہفتہ صفائی زور و شور سے جاری ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حاجی محمد سہیل اعجاز کی ہدایت پر تحصیل گوجرخان میں موجود تمام رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت میں صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے اور دن رات محنت کر کے صفائی کی مہم کو کامیاب کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عملے کی کمی کے باوجود صفائی کی مہم کوکا میاب کر نے کے لئے دیہی سنٹرزکا عملہ اور اہلکار صفائی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور اپنے اپنے سنٹروں کو رنگ و روغن کرانے اور جڑی بوٹیاں اور گھاس وغیرہ کی کٹائی اور دیگر کام بھی جاری ہیں۔ ڈاکٹر حاجی محمد سہیل اعجاز نے تمام سنٹروں کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کی مہم کو کامیاب کر کے لوگوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کی جا ئیں۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم دن رات کی انتھک کوشش کر کے لوگوں کو صحت اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔