اشیائے خورد ونوش میں ملاو ٹ کرنیوالے پوری انسانیت کے دشمن ہیں،افتخار احمد وارثی

اتوار 13 نومبر 2016 21:00

گوجرخان ۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کے سربراہ افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاو ٹ کرنے والے پوری انسانیت کے دشمن ہیں جو اپنے اور اپنے بچوں کے ساتھ بھی دشمنی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب ملاوٹ کرنے والوں کے ساتھ آہننی ہاتھوں سے نمٹے گی لہذا اس طرح کے گھنائونے کام کرنے والے از خود ہی ملاوٹ سے باز آ کر اپنی عاقبت اور قانونی سزا سے بچیں۔

انہوں نے یہ بات اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تجاوزات اور ملاوٹ کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے اور حکومت کے سخت اقدامات کی وجہ سے ان دونوں شعبوں میں بہتری کے آثار دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ انہو ںنے مزید کہا کہ اس سلسلے میں عوام الناس کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں اور جہاں ملاوٹ کا کا م ہو رہا ہو اس کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیکر مجرموں کی سرکوبی میں تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :