حکومت ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی

اتوار 13 نومبر 2016 21:00

گوجرخان ۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) تشدد اور انتشار کی سیاست کر نے والوں نے ملک و قوم کی خدمت کے لئے بھی کبھی کردار ادانہیں کیا ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت صحیح معنوں میں ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے ، ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ (ن) ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا ترقی کے مخالفین کا ایجنڈا سب کے سامنے ہے انہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات عزیزرکھے عوام سے انھیں کوئی سروکار نہیں لیکن با شعور عوام کو پتہ چل چکا ہے ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمت اور عوام کے مسائل کو ختم کر نے میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ہر وقت کوشاں ہیں اور صحیح معنوں میں ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیے ہو ئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :