مسلم لیگ (ن) عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے،راجہ جاوید اخلا ص

اتوار 13 نومبر 2016 21:00

گوجرخان ۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلا ص نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے بنیادی مسائل حل کر رہی ہے، ہمارا مقصد سیاست نہیں بلکہ لوگوں کے دلوں میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف ترقی اور خوشحالی اور روشنیوں کے علمبردار ہیں، جنہوںنے اقتدار سنبھالنے کے بعد عام آدمی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی یہی وجہ ہے کہ آج ملک بھر میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے۔

عوام نے دھرنوں اور جھوٹ کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بھنیر کسوال کی سڑک کے افتتاح کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پران کے ہمراہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی ،چوہدری محبوب حسین آف لس،چیئرمین طارق ،چیئرمین راجہ محمد اسلم ،ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست ،سید ندیم بخاری ،شیخ طارق محمود سیٹھی ،ملک پرویز آف کنگر ،راجہ حبیب سوہاوہ ،راجہ صابر حسین صدیقی ،ملک فیاض ،راجہ فاروق ،راجہ نعیم اسلم ،سردار عبدالقیوم سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماء بھی تھے، راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

محرومیوں اور مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔ جبر تا گوجرخان روڈ جلد مکمل کی جائے گی۔ انہوںنے کہا شرقی گوجرخان میں تعمیر و ترقی کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :