مذہبی منافرت، فرقہ واریت، انتہا،ْ پسندی اور دہشت گردی پھیلانے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے ، محمد یاسین قادری

اتوار 13 نومبر 2016 20:40

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)عظیم روحانی بزرگ حضرت سخی بلاول شاہ نورانی ؒ پر ہونے والے دھماکے کی انجمن سرفروشانِ اسلام نے بھرپور مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ مذہبی منافرت، فرقہ واریت، انتہا،ْ پسندی اور دہشت گردی پھیلانے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے کیوں کہ یہ انسانیت کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیںہیں۔

ان خیالات کا اظہار انجمن سرفروشان اسلام سندھ کے امیر محمد یاسین قادری نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت وقت سے اپیل کی کہ اس قسم کے حملوں میں ملوث ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقع سزا دی جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ انجمن مذہبی منافرت ، فرقہ واریت اور شرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد پر یقین رکھتی ہے اور امید کرتی ہے کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھیکا جائیگا۔

امیر سندھ یاسین قادری نے کہا کہبے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ عالمی روحانی تحریک اے ایس آ ئی د ربار شاہ نورانی ؒ پردھماکے میں جانبحق ہونے والے ورثہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔