بھارتی ملایم فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں

ریکھا کی پر اسرار موت دو روز قبل واقع ہوئی، اور اداکارہ نے کھانا کھانے کے بعد کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا ،ْنہ فون سنا ،ْ پولیس

اتوار 13 نومبر 2016 20:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) بھارتی ملایم فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملایم فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا کے شہر شوبھا کے علاقے تھری سور میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام ے مطابق ریکھا کی پر اسرار موت دو روز قبل واقع ہوئی، اور اداکارہ نے کھانا کھانے کے بعد کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نا ہی کسی کا فون سنا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے کھانے میں کوئی چیز ملائی گئی تھی تاہم یہ سب کہنا قبل از وقت ہوگا۔

پولیس حکام ابھی تک یہ پتہ کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ آیا یہ خود کشی کا واقعہ ہے یا پھر انہیں زہر دے کر مارا گیا ہے، پولیس نے اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تھری سور میڈیکل کالج منتقل کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ریکھا موہن نے 1996 میں ملائم فلم ادھیانا پالاکن میں ماموتی کا کردار ادا کیا تھا جب کہ 1997 میں فلم نی وروولم میں بھی اداکاری کی تھی۔ اس کے علاوہ ملایم ڈرامہ سیریل شتھری جنمم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :