انگلش کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے میں ایک بار پھر توسیع کردی

اتوار 13 نومبر 2016 20:30

ْ لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی آف اسپنر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی ہے جس کے بعد اب وہ بھارت کے خلاف موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ تک انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہوں گے تاہم پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث انگلش ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے ویزے میں توسیع کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے رواں برس جولائی میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کی تھیں اور ان کی کوچنگ میں انگلش اسپنرز کی کارکردگی میں کافی نکھار نظر آیا جس کے بعد ای سی بی نے دوسرا کے موجد کے ساتھ کنٹریکٹ میں بنگلا دیش اور بھارت کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ تک توسیع کردی تھی۔بھارت کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عادل راشد نے ثقلین مشتاق کی جانب سے دیئے گئے پلان کے مطابق بولنگ کی اور اپنی ٹرن کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کے لئے مشکلات پیدا کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :