افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس کا داعش میں شامل ہونے کی کوشش کرنے و الے 3پاکستانی شدت پسندوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کی

اتوار 13 نومبر 2016 20:30

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس نے داعش میں شامل ہونے کی کوشش کرنے و الے 3پاکستانی شدت پسندوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مشرقی صوبہ کنڑ سی3 پاکستانی شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو داعش میں شامل ہونا چاہتے تھے ۔این ڈی ایس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار افراد کی شناخت شیر ولی عرف حنیفہ ،حمزہ اور نور حمید کے نام سے ہوئی ہے ۔تینوں افراد کا تعلق باجوڑ ایجنسی کے علاقے جندل سے ہے جنھیں اسد آباد شہر سے گرفتار کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :