شاہد آفریدی کی سی پیک، گوادر منصوبے کی کامیابی پر آرمی چیف اور وزیر اعظم کو مبارک باد

اتوار 13 نومبر 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سی پیک اور گوادر منصوبے کی کامیابی پروزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کو سی پیک ،گوادر منصوبوں کی بڑی کامیابی پربہت مبارک باد دیتا ہوں۔یہ منصوبے ہمارے لئے بڑی کامیا بی ہیں،ان کی بدولت ملک مزیدترقی کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور چین نے مل کر پہلی مرتبہ تجارتی قافلہ گوادر پہنچادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :