کمپنیزآرڈیننس 2016 کی پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے تمام قانونی ضرورتیں پوری کرینگے ،ْ وزیر خزانہ

اتوار 13 نومبر 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کمپنیزآرڈیننس 2016 کی پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے تمام قانونی ضرورتیں پوری کرینگے ۔ وہ چیئر مین سکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان ظفر حجازی کی سربراہی میں وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے اتوار کو وفاقی وزیر سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں کمشنرز اور سینئر انتظامی افسران بھی شامل تھے۔

وفد نے کمپنیز آرڈیننس 2016 کے جلد از جلد نفاذ،ملک میں کارپوریٹ سیکٹر اور سرمائے کی منڈی میں دیگر اصلاحات کے عمل میں تعاون پر وفاقی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔اسحاق ڈار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیز آرڈیننس 2016 کے اجراء سے 32سال پرانا قانون تبدیل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

دو سال میں فریقین کی مشاورت سے متعدد قوانین لائے گئے۔ وفاقی وزیر نے چیئر مین ایس ای سی پی کو ہدایت کی کہ وہ نئے قانوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اور اس مقصد کیلئے ملک بھر میں ایس ای سی پی کے علاقائی دفاتر کو ضروری ہدایات جاری کرے۔

انہوں نے ایس ای سی پی کو نئے قانون کے بارے میں آگاہی کیلئے ماہرین پر مشتمل سیل قائم کرنیکی بھی ہدایت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے تمام قانونی ضرورتیں پوری کرینگے۔

متعلقہ عنوان :