وزیراعظم کا درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کیلئے امداد کااعلان

مصدق ملک اورسرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرمفتاح اسماعیل کو زخمیوں کی عیادت کی ہدایت

اتوار 13 نومبر 2016 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم نوازشریف نے درگاہ شاہ نورانی خود کش حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 5لاکھ ،ْ شدید زخمیوں کیلئے فی کس 2لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لئے ایک لاکھ روپے امداد کااعلان کیا ،ْ وزیراعظم نے اپنے مشیر مصدق ملک اورسرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرمفتاح اسماعیل کو زخمیوں کی عیادت کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے گزشتہ روزبلوچستان کے علاقے حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں سالانہ میلہ جاری تھا کہ اس دوران مزار کے احاطے میں دھمال کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 52افراد جاں بحق اور100سیزائد زخمی ہوگئے۔