بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی صحافی خلیل احمدکے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدیدمذمت

اتوار 13 نومبر 2016 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے بیان میں گزشتہ رات کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور مقامی نیوز چینل کے بیورو چیف خلیل احمد کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چند عناصر نے رات کے اندھیرے میں خلیل احمد کے گھر جا کر اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اُن کا یہ عمل قطعی طور پر نا قابل برداشت ہے ایک معززگھرانے کے افراد کی اس طرح بے عزتی اور اُنہیں ذہنی اذیت سے دوچار کرنا سنگین جرم ہے خلیل احمد نہ صرف ذمہ دار صحافی بلکہ ٹریڈ یونین لیڈر بھی ہیں صحافتی حلقوں میں اُن کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے شدید تشویش پائی جاتی ہے تمام تر صورتحال انتظامیہ کے نوٹس میں لائی جا چکی ہے حکام بالا اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیکر تحقیقات کریں اور متاثرہ خاندان کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر بی یو جے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں احتجاج کی کال دیگی۔

متعلقہ عنوان :