ڈیرہ مرادجمالی، پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 13 نومبر 2016 20:20

ڈیر ہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) صدر پولیس نے مانجھوٹی میں چھاپہ مار کر قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نصیر آباد فاروق فیض لہڑی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او صدر ڈیرہ مراد جمالی غلام علی کنڈرانی اور رسول بخش بگٹی اور سب انسپکٹر حبیب اللہ لاشاری پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر مانجھوٹی کے علاقے میں کامیاب چھاپہ مار کر قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یار محمد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 7 ماہ قبل فائرنگ کر کے اپنے بہن کو قتل کر دیا تھا جوکہ قتل کے مقدمہ میں صدر پولیس کو اشتہاری تھے ۔

متعلقہ عنوان :