وزیراعظم محمد نواز شریف کاگوادر پہنچے پر وزیراعلیٰ بلوچستان ، صوبائی کابینہ کے اراکین، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کی جانب سے والہانہ استقبال

اتوار 13 نومبر 2016 20:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اتوار کے روز مختصر دورے پر گوادر پہنچے تو وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ، صوبائی کابینہ کے اراکین، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور آئی جی پولیس احسن محبو ب سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے گوادر ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزراء احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قومی سلامی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔